ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری حمایت یافتہ سردار کے دو ساتھی ریاستی کارندے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کاشی غربی میں سنگسیلہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریاستی سردار میر عالی کے دو ساتھی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
ہلاک ہونے والے ریاستی کارندوں کی شناخت مندوست مرہٹہ اور میاں مرہٹہ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد کی۔جانب سے سرکاری سردار میر عالی کے نائب ولی داد کے بیٹھے امام بخش پر حملہ کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ پچھلے ہفتے ہی سوئی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے قمردین عرف کمو کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔