سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکوہلو: لیویز ملازم کی لاش برآمد

کوہلو: لیویز ملازم کی لاش برآمد

کوہلو (ہمگام نیوز) شہر سے لیویز فورس میں ملازم ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوہلو شہر میں اسٹیڈیم کے قریب سے لیویز فورس میں ملازم ایک شخص کی لاش ملی ہے جسکے سر پر گہرے تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت زکریا ولد برکت کے نام سے ہوئی ہے جو لیویز فورس میں بطور سویپر ملازم تھا، لاش پولیس نے اسپتال پہنچا دی ہے۔

آخری اطلاعات تک مزکورہ شخص کے قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز