جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںاصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

اصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

اصفہان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کو فجر کے وقت اصفہان جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی ـ

تفصیلات کے مطابق پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 45 سالہ محمد احمدی ولد رضا احمدی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ شادی شدہ تھے اور تین بچوں کے والد تھے اور نصیر آباد، کوہنج کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 رپورٹ کے مطابق محمد کو 2020 میں اصفہان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ قابض ایران نے گزشتہ 9 دنوں کے دوران مختلف شہروں کی جیلوں میں شہریوں کو بڑے پیمانے پر پھانسی دی ہے جس سے دیگر قیدیوں کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز