کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستان کے وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، بلوچستان کے کٹھ پتلی حکومت نے فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن بھجوائی تھی،
جس سے قابض فوج کے مزید دستے بلوچستان میں تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی،
قابض فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جلد ہی جاری کر دے گی۔