شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںنوکنڈی میں خوفناک حادثہ، چھ افراد جاں بحق، سولہ زخمی

نوکنڈی میں خوفناک حادثہ، چھ افراد جاں بحق، سولہ زخمی

چاغی (ہمگام نیوز) نوکنڈی میں خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوکنڈی میں سی پیک روڈ پر پک اپ اور ڈبل سینٹر دو گاڈیوں کے درمیان تصادم ہوئی ہے۔

تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڈیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جھلس کر 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت تہزیب برہانزئی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دیگر کو شناخت کیلئے نوکنڈی کے ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں اکثریت ازبک باشندے شامل ہیں جن میں 14 زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز