پنجگور( ہمگام نیوز ) پنجگور میں بجلی کے شارٹ سر کٹ کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقہ پنچی کہن میں خالقداد ولد دادخدا نامی شخص کا گھر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مکمل طور پر جل کر گھریلو اشیاءاور نقدی سمیت خاکستر ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ خالقداد انتہاہی غریب شخص ہے اور اب رہنے کے لئے اسکے پاس چھت بھی نہیں ہے ۔