کیچ (ہمگام نیوز) بلیدہ میں پاکستان آرمی نے نوجوان کو لاپتہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے بلیدہ کے گاؤں بِٹ کے کورپُشت کے مقام پر گزشتہ شپ رات کی تاریکی میں 3 بجے گھر پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے رات کی تاریکی میں گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو زد و کوب کیا ہے۔

چھاپے کے دوران پاکستان آرمی نے ایک معصوم بلوچ نوجوان اختر ولد پیر محمد ساکن بِٹ بلیدہ کیچ کو جبری طور پر اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔