سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںتربت میں ایم آئی اہلکار کو ہلاک کیا ہے، بی ایل ایف

تربت میں ایم آئی اہلکار کو ہلاک کیا ہے، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج صبح گیارہ بجکر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنُک میں پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے حاضر سروس اہلکار ثناءاللہ سکنہ کرک خیبرپختونخواہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم آئی اہلکار کو سرمچاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ڈی بلوچ کے فوجی کیمپ سے نکل کر تربت شہر کی جانب جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم آئی کا مذکورہ اہلکار گزشتہ چھ سالوں سے تربت میں تعینات تھا۔ گزشتہ ایک سال سے اس کی ڈیوٹی ڈی بلوچ کیمپ کے ایم آئی برانچ میں تھا جبکہ اس سے پہلے وہ تربت شہر میں واقع ایم آئی کیمپ اور ایف سی کی مرکزی کیمپ میں فرائض سر انجام دیتا تھا۔

انہوں نے کہا لکہ ہماری انٹیلیجنس ونگ نے کافی عرصے سے اس پر نظر رکھا ہوا تھا۔ وہ تربت شہر کے علاوہ بالخصوص گوکدان اور ڈنُک میں کافی سرگرم تھا۔ اس نے مخبری کیلئے مقامی افراد کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا جنکی تمام تر معلومات تنظیم کے پاس موجود ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ قبول کرتی ہے۔ اس کے تمام کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر سے دُور رہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز