شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکیچ : پاکستانی فوج پر حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔...

کیچ : پاکستانی فوج پر حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

کیچ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے

سرمچاروں نے کل رات دس بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستان فوج کی ایک چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے تربت کے علاقے آپسر میں فوجی چوکی پر تین راکٹ داغے، جس سے چوکی میں موجود تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ چوکی اس جگہ پر قائم کی گئی ہے جہاں پاکستانی فوج نے بلوچ طالب علم حیات بلوچ کو پکڑ کر اس کے والدین کے سامنے فائر کرکے شہید کیا تھا۔ حیات بلوچ کی آنکھوں کو اس کی والدہ کی دوپٹہ سے باندھ کر گولیوں سے بوندھ کر پاکستانی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز