چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںکیچ میں فورسز کی چوکی پر حملے میں دو اہلکار ہلاک: آئی...

کیچ میں فورسز کی چوکی پر حملے میں دو اہلکار ہلاک: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ میں سرحدی مقام پر پاکستانی فوسز کی چوکی پر حملے میں دو اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان اور ایرن سرحد سنگوان کے مقام پر فوسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے دو سپاہی حسنین اشتیاق اور عنایت اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بیان کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور آپریشن کا آغاز کردیا ہے جہاں حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار کا تعلق بلوچستان کے شہر جھل مگسی سے ہے جب کہ دوسرے کا ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز