کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے شام ساڑھے سات بجے ہیرونک میں پیگانک ندی کے ساتھ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔