آواران (ہمگام نیوز) مشکے کالار سے گزشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے تین افراد رحیم داد، محمد اعظم ولد عطاء محمد اور عبدالنبی ولد محمد بخش کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عبدالنبی مشکے زنگ کے بنیادی رہائشی ہیں ، جنھیں فورسز نے پانچ سال قبل زبردستی نقل مکانی کرواکر کالار میں رہنے کا حکم دیا تھا ۔ اس طرح رحیم داد مشکے کھڈ کوچہ کے بنیادی رہائشی تھے، جنھیں تین سال قبل کالار میں رہنے پر مجبور کیاگیا۔

 انھیں 2017 میں فورسز نے جبری لاپتہ کیا اور ایک سال بعد 2018 میں چھوڑ دیاتھا ۔ آپ کو معلوم ہے فورسز نے گذشتہ روز محمود ولد شفیع محمد سکنہ میھی مشکے کو گجر شہر نامی نابینا شخص کو بھی حراست میں لیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔