جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںزاکرمجید کی گمشدگی کو چودہ سال مکمل ہونے پر آٹھ جون کو...

زاکرمجید کی گمشدگی کو چودہ سال مکمل ہونے پر آٹھ جون کو کوئٹہ میں سیمینار اور کراچی میں تقریب ہوگی: والدہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پچھلے 14 سالوں کی طویل عرصے سے جبراً گمشدگی کا شکار بلوچ طالب علم رہنماء سنگت زاکر مجید کی والدہ نے کوئٹہ میں سیمینار اور کراچی میں تقریب کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

زاکر مجید کی والدہ کی جانب سے جاری اپنی ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ زاکر مجید کو 8 جون 2009 کو بلوچستان کے شہر مستونگ میں پڑنگ آباد کے مقام سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 جون کو لاپتہ بیٹے زاکرمجید کی جبراً گمشدگی کو 14 سالوں کی طویل مدت پوری ہونے پر کوئٹہ پریس کلب پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زاکر مجید کی گمشدگی کے حوالے سے 8 جون کو کراچی میں بھی ایک تقریب کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے طالب علموں، صحافیوں،وکیلوں، انسانی حقوق کے اداروں اور دیگر مکاتبِ فکر کے افراد سے شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ زاکر مجید کی بازیابی کیلئے میری مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز