خاش ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق خاش شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل کر دیا گیا ـ

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاش سے تعلق رکھنے والے رمضان گمشاد زہی قتل ہوگئے ـ

یہ واقعہ 6 جون کو خاش کے علاقے ایراندگان میں پیش آیا ـ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کوہ اسپیکہ کے کوہ بیرک کے علاقے میں سڑک کے کنارے چھوڑ دی اور وہاں سے فرار ہوگئے ـ