کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کا واقعہ، باپ بیٹا فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں۔

 جاں بحق افراد کی شناخت عبدالکریم اور اعجاز احمد کے ناموں سے ہوئی۔ واقعے کیخلاف لوگوں کا لاشوں کے ہمراہ احتجاج۔ قمبرانی روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔