یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبارکھان موبائل ٹاور و مشینریز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا...

بارکھان موبائل ٹاور و مشینریز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا

بارکھان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بارکھان کے علاقے لاکھی بھر بھانڈا میں گزشتہ رات بلوچ آزادی پسند سرمچاروں نے موبائل ٹاور کو مشینریز کے ساتھ دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بلوچ آزادی پسند گوریلا جنگجوؤں نے بارکھان کے علاقے لاکھی بھر بھانڈا میں یوفون ٹاور اور مشینریز کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق ٹاور کو رات ایک بجے کے بعد بارودی مواد سے تباہ کیا گیا ہے

یاد رہے کہ مسلح افراد نے اسی ہفتے ڈسٹرکٹ بارکھان کے علاقے کچی جوگیانی میں ایم پی اے عبدالرحمن کھیتران کے نجی اہلکاروں پر اس وقت راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ ایک زیر تعمیر جاسوس موبائل ٹاور کے حفاظت پر مامور تھے جس کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کیا تھا.

کٹھ پتلی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران نے نام نہاد بلوچستان اسمبلی میں بی ایل اے اور بلوچ مسلح تنظیموں کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے تقریر میں کہا تھا کہ میں ریاستی مشینریز کے ساتھ مزکورہ علاقے میں سڑک اور جاسوس ٹاورز کا کام ہر حال میں مکمل کرونگا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز