شال (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں بلوچ طلباء سمیت دیگر لوگوں کی جبری گمشدگیوں میں تیزی لائی گئی ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ مکمل روک دیا گیا ہے اور ریاستی ادارے فیک انکاونٹر میں پہلے لاپتہ بلوچوں کو قتل کررہے ہیں ـ

 ان ماورائے آئین اقدامات کے خلاف حکومتی اور نہ ہی عدالتی سطح پر نوٹس لیا جارہا ہے جسکی وجہ سے جبری گمشدگیاں تسلسل سے جاری ہے اور لاپتہ افراد کو فیک انکاونٹرز میں قتل کیا جارہا ہے اسلیے تنظیمی سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ریاستی اداروں کے ان ماورائے آئین اقدامات اور ان ماورائے آئین اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حکومت و انصاف کے فراہمی کے لیے بنائے گیے اداروں کی خاموشی کے خلاف 18 اکتوبر بروز ہفتہ دو بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا ـ

بیان وی بی ایم پی نے سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں اور فیک انکاونٹرز میں پہلے سے لاپتہ کیے گیے بلوچوں کی قتل کے خلاف آواز اٹھائیں