سراوان(ہمگام اپڈیٹ ) اطلاعات کے مطابق کے گزشتہ روز جمعہ کو سراوان سے براستہ خاش محور پر غیر ملکیوں کو لے جانے والی ٹویوٹا گاڑی کے الٹنے سے 3 افراد جانبحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں گزشتہ روز جمعہ کو پیش آیا اس ٹریفک حادثے میں تین افراد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ 26 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تاہم رپورٹ موصول ہوجانے تک ان واقع میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی درست معلومات نہیں ہیں۔