ڈی جی خان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچ شہدا اور جبری گمشدگی کے شکار بلوچوں کی لانگ مارچ ڈیرہ غازی خان پہنچنے کے بعد علاقے میں گزشتہ روز اٹھائے گئے بلوچ کارکنوں کی رہائی کے حق میں دھرنا دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی اثنا میں پولیس نے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر باہر سے آنے والے ڈیرہ غازی خان بلوچ عوام کو احتجاج میں اظہار یکجہتی کیلئے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

علاقائی ذرائع سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان و گرونواح کے عوام اور سیاسی و سماجی کارکنوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ پولیس پسپا ہو کر پر امن لانگ مارچ میں خلل نہ ڈال سکے ۔