کوہلو ( نامہ نگار ) گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوہلو میں جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے جبری طور پر لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا بعد ازاں ایف سی کی جانب سے سماجی رہنماء میر نعمت مری، میر بجار خان مری، صحافی نذر بلوچ، بی ایس او کے رہنماء مولا بخش مری، عطاء اللہ مری، اسمعیل مری اور فضل مری سمیت دیگر تیس نامعلوم افراد کیخلاف کوہلو پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی،
آج کوہلو بار کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پری بیل کی درخواست جمع کی گئی جس پر سماجی رہنماء میر نعمت مری، صحافی نذر بلوچ، بی ایس او کے مولا بخش مری، عطاء اللہ مری، اسمعیل مری اور فضل مری کا عبوری ضمانت منظور ہوا
یاد رہے ملزمان پر ریاست مخالف نعرے لگانے کا الزام تھا کیس کی پیروی بار ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ ایڈوکیٹ سردار وسیم ایاز مری اور جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ جمیل احمد خجک نے کی ہے