کوئٹہ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اورماورائے عدالت قتل کیخلاف بلوچ کیجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کے ہمراہ کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی جی خان سے تونسہ پہنچ گیا۔ اس سے قبل بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان میں پیدل لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے سامنے کھڑی رکاوٹیں دور کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ آج تونسہ میں جلسہ ہوگا جہاں تونسہ کے غیور بلوچوں سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔