کوئٹہ(ہمگام نیوز ) یو این اے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس ) پر اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچ سیاسی کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل/اغوا کے خلاف پرامن احتجاج، تشدد کی ایسی کارروائیوں نے وفاق کی بنیادوں کو ہی کمزور کردیا۔