شال(ہمگام نیوز ) بلوچ قوم پرست رہنما و بلوچ ریپبلکن پارٹی کے چئیرمین نواب براہمدغ بگٹی نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین اور بچوں پر پولیس تشدد کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر جارحیت اور حملہ ریاست کی بلوچ عوام پر مسلسل جارحیت و نفرت کو عیاں کرتا ہے۔

بلوچ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی اشرافیہ کو یہ نہیں بھولنا چایہے کہ تشدد سے قومی تحریکوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

نواب براہمدغ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست نے معاضی میں جس بربریت کا مظاہرہ بنگلا دیش میں کیا آج وہ سب بلوچستان میں دھرایا جارہا ہے۔ نہتے خواتین اور بچوں پر ریاستی جارحیت ان کے شکست اور بھوکلاہٹ کا ثبوت ہے۔