شال (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ رات تقریبا سات بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نیوی کیمپ کے شمالی حفاظتی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے انتہائی قریب سے چوکی کو نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے اور چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد فورسز کے اہلکار عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔

نیوی کا اسی کیمپ سے مکران بھر کے فوجی آپریشن کی آپریٹنگ اور مانیٹرنگ ہوتی ہے گزشتہ چار دن سے سیاھجی کے پہاڈوں میں فوجی بربریت جاری ہے زمینی فوج کے ساتھ ڈرون بھی حصہ لے رہے ہیں جو کہ مزکورہ نیوی کیمپ سے آپریٹنگ ہورہے ہیں۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فوج پر حملے جاری رہیں گے۔