آواران(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق آواران کے تحصیل جھاؤ سے پاکستانی فوج نے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔
مزید رپورٹ کے مزکورہ افراد کو تین روز قبل قابض پاکستانی اور خفیہ اداروں نے لاپتہ کیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔لا پتہ کئے گئے افراد کی شناخت محمود ولد فتح محمد، سکنہ جھل جھاؤ نودوانی، باہوٹ ولد خدابخش ،پیرجان ولد ابراہیم ساکنان جھل جھاؤ کلاتو، اور پٹو ولد رحمت سکنہ کاراچ کور کے ناموں سے ہوا ہے۔
مذکورہ افراد کو پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے جھاؤ سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں ۔