دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو تین بلوچ شہریوں کو دزاپ کے علاقے سفیدک میں قابض ایرانی فورسز نے عدالتی حکم دکھائے بغیر ان کے گھر سے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
ان تینوں بلوچ شہریوں کی شناخت 24 سالہ سعید شاہ بخش، 22 سالہ مہدی شاہ بخش ولد عبداللہ اور 23 سالہ مہر اللہ شاہ بخش ولد ناصر ولد ساکنان دزاپ(زاہدان) کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ موصول ہونے وقت تک ان تینوں بلوچ شہریوں کی گرفتاری کی وجہ اور ان پر عائد الزامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔