چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کو زرآباد میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت ظاہر ولد ولی محمد ہے جو کہ پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مشکے کا رہائشی تھا اور زرآباد کا رہائش پذیر تھے ۔
رپورٹ کے مطابق ظاہر پاکستانی فوج کی ہراسانی کی وجہ سے تقریباً چار سال قبل اپنے علاقے سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے زرآباد شہر منتقل ہوا تھا۔
ذرائع کے ایک گاڑی میں سوار تین مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے کئی گولیاں لگنے سے وہ جانبحق ہوگیا۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔