سراوان(ہمگام اپڈیٹ ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 18 جنوری 2024 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے شمسر اور اس کے گردونواح میں قابض پاکستانی آرمی کے میزائل اور ڈرون حملے میں چار بچے شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کے علاوہ ایک خاتون نے بھی شہادت پائی ہے جس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ شہید ہونے والے خاتون کی شناخت نجمہ بلوچ ہے ۔

واضح رہے کہ قابض پاکستانی آرمی کے حملے میں اب تک 4 بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں تاہم زخمیوں کی شناخت اور تعداد کے بارے میں ابھت تک تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اس حملے میں متعدد مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور ان تباہ شدہ مکانات کے اندر ابھی تک کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔