نوشکی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شپ مقبوضہ بلوچستان کے ضلع نوشکی قاضی آباد میں واقع پاکستانی انٹیلیجنس آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کو نامعلوم مسلح افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے

علاقائی زرائع کے مطابق گزشتہ شب رات بارہ بجے کے قریب قاضی آباد میں واقع انٹیلی جنس ادارے کے مین گیٹ کی طرف ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی

زرائع کے مطابق دھماکے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے

واضع رہے کہ نوشکی میں پاکستانی انٹیلیجنس کا یہ کیمپ پورے رخشان ڈویژن کا بیس کیمپ مانا جاتا ہے اس پر بلوچ لبریشن آرمی عرصہ دراز سے متعدد حملے کرچکی ہے ۔

خیال رہے اس حملے کی زمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔