راسک(ہمگام نیوز ) رسانک کے مطابق 19 جنوری کی شام کو راسک کاؤنٹی کے پشین علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جانبحق شخص کی شناخت عمران بر ولد عبدالصمد ساکن پیشن ہے ۔

ذرائع کے مطابق عمران اپنی سلائی کی دکان کے اندر سلائی کا کام کر رہا تھا کہ مسلح افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تاہم مسلح افراد اس محرکات اور شناخت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

 واضح رہے کہ سال 2023 میں جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق 192 بلوچ شہریوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جن میں سے 150 افراد جانبحق اور 42 افراد زخمی ہوئے۔ ان لوگوں میں پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔