تربت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق تربت شہر میں واقع ماڈل ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح 8 بجے تربت شہر میں ماڈل بوائز ہائی سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے آج صبح سے تربت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر تواتر کے ساتھ حملے جاری ہیں۔ جیوانی میں 7 دھماکے، خاران میں ایک، تمپ میں ایک جبکہ پورے کیچ میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔
مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔