کوہلو (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج صبح کوہلو کے علاقے مخماڑ میں پولنگ کے عملے پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق عملے میں ایف سی، پولیس، لیویز سمیت پولنگ اسٹاف اور امیدوار اور ان کے ایجنٹ بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کوہلو کے علاقے مخماڑ میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار لیاقت کے بھائی نے کافلہ لیکر لوگوں کو گھروں سے اٹھایا اور ایف سی، پولیس، لیویز و پولنگ حملہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کروانے لے جارہا تھا، کہ راستے میں ان پر شدید حملہ ہوگیا۔
حملے میں اب تک 2 افراد کے زخمی یونے کے اطلاعات ہیں، تاہم علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے ابھی مکمل تفصیلات موصول نہیں ہوئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔