کوئٹہ (ہمگام نیوز) میران شاہ میں پرامن احتجاج کے دوران پشتون رہنماءمحسن داوڑ اور ساتھیوں پر فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسکی زد میں آ کر پشتون قوم پرست رہنما محسن داوڑ زخمی اور ان کے ساتھی جاں بحق ہوگئے۔ ہم اس عمل کو دہشت گردی گرادنتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس ریاست میں روز اول سے ہی بلا تفریق حقیقی قوم پرستی کی سیاست ریاستی اداروں کو کھٹکتی رہی ہے۔

جب بھی ان قوم پرستوں نے اداروں کی من مانی یا ان کی آمرانہ پالیسیوں کیخلاف کے جدوجہد کی تو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا یا مختلف طریقے سے دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں اس خطے میں بسنے والے تمام مظلوم، محکوم یںاقوام کو مشترکہ مسائل پر مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے۔