دہلی: (ہمگام نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ٹیک کیپٹل بنگلورہ میں ایک مشہور کیفے کے اندر ایک مشتبہ گھریلو ساختہ بم پھٹنے سے کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مشرقی بنگلورو میں رامیشورم کیفے میں دھماکا دوپہر1 بجےکے بعد ہوا جب قریبی دفاتر سے بڑاہجوم کھانے کے لیے قطار میں کھڑاتھا۔
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں ہونے والا دھماکہ کم شدت کا دھماکا تھا جس کا ٹائمر ایک گھنٹے کے لیے سیٹ کیا گیا تھا۔
شیوکمار نے واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے راوا اڈلی خریدنے کے بعد کیفے کے درخت کے پاس ایک بیگ رکھا اور ایک گھنٹے بعد دھماکہ ہوا۔