استنبول: (ہمگام نیوز) ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلی قایا نے بتایا کہ علیحدگی پسند تنظیم کے جہدکاروں کے غاروں اور پناہ گاہوں میں چھپائے گئے سازو سامان کو تباہ کرنے کے لیے بوزدوان-8 آپریشنز میں 9 صوبوں میں 59 غاریں اور پناہ گاہیں تباہ کر دی گئی ہیں۔

وزیر یرلی قایا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ “ہم ایک ایک کر کے (علیدگی پسندوں) کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہے ہیں، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے اور یہ تمام تر علیدگی پسند کے خاتمے تک جدوجہد کرنا ہے۔”