دلگان (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز پیر 6 کو دلگان میں واقع گاؤں حمید آباد میں ایندھن بردار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان کے گاؤں حمید آباد میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایندھن بردار گاڑی الٹ جانے سے 23سالہ شہرام سابکی ولد خداد جانبحق ہوگیا جو کہ زھکلوت گلدشت کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہرام کی ایندھن بردار گاڑی دلگان کے حمید آباد گاؤں میں سڑک سے ہٹ کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔