زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پیر کی صبح بم زاہدان کے محور پر قابض ایرانی آرمی نے ایک بلوچ ایندھن بردار گاڑی کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی، ایک بلوچ تیلکش شہید ہوگیا ـ جبکہ اس کے ساتھ ایک شخص زخمی ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بم تا زاہدان شاہراہ پر قابض ایرانی آرمی نے ایک بلوچ ایندھن بردار کی گاڑی کا تیز رفتاری کے ساتھ دیر تک پیچھا کیا ـ تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے 28 سالہ مصطفٰی کبدانی ولد عمر نامی بلوچ تیلکش شہید ہوگیا جبکہ اس کا بھائی 25 سالہ سلیمان کبدانی ولف عمر زخمی ہوگیا ـ دونون کا تعلق زاہدان سے ہے ـ
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے لگ بھگ بام زاہدان محور میں پیش آیا اور پہرج شہر تک پہنچنے سے پہلے آرمی اہلکاروں نے تعاقب کیا اور ایندھن بردار گاڑی الٹنے کے فورا بعد وہ وہاں سے فرار ہوگئے ـ














