ہمگام نیوز ڈیسک: سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اگلے ہفتے کے دوران اپنے یورپی یونین کے شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ انہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت پر امادہ کر سکیں۔
اس امر کا اعلان سپین کی حکومت کی ترجمان نے منگل کے روز کیا ہے۔ ترجمان پیلر ایلیگیریا کے مطابق سانچیز کے ساتھ اس ایجنڈے کے لئے ان کے ساتھ ناروے، آئر لینڈ ، پرتگال ، سلووینیا اور بیلجئیم کے وزرائے اعظم ہوں گے۔ یہ رہنما یورپی یونین کی اسرائیل حماس جنگ کے بارے میں بات چیت کریں گے،
ترجمان سپین نے مزید کہا ‘ ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں انسانی تباہی و بحران کا خاتمہ ہو۔ ایک عمل کے ذریعے سیاسی کوششیں ہوں تاکہ اس دیرنہ مسئلے کا دو ریاستی حل تک جلد سے جلد پہنچ سکیں۔
واضح رہے سانچیز اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ماہ جولائی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے اور جلد ایک عام تنقیدی ماحول ممکن ہو جائے گا ۔ جس کے نتیجے میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے یورپی یونین کے کئی رکن ایک بڑی پیش رفت کر سکیں گے۔
جیسا کہ سپین،آئر لینڈ مالٹا اور سلووینیا پہلے ہی پچھلے ماہ سے ہہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ مل کر فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں کریں گے۔جبکہ ان کے اس اعلان پر اسرائیل نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اس اعلان کو ان ملکوں کا دہشت گردی کے لئے انعام قرار دیا تھا۔
واضح رہے
اقوام متحدہ کے 193 رکن ملکوں میں سے اب تک 139 ملک لسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ سانچیز اس سلسلے میں اپنی مہم 12:اپریل سے ناروے سے شروع کرنے جارہے ہیں۔















