خاش(ہمگام نیوز ) گزشتہ رات خاش شہر کے کاروندر میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے تین روڈ انجینئر سیلاب میں لاپتہ ہو گئے تھے گھنٹوں بعد ان کی لاشیں برآمد ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے کاروندر میں سیلاب میں بہہ کر تین روڈ انجینئر کی لاشیں گھنٹوں بعد برآمد ہوئیں ۔
ان تینوں انجینئروں کی شناخت احسان نظری, محمدرضا ریحانی اور منصور دلیری کے ناموں سے ہوئی ہے ـ
رپورٹ موصول ہونے تک تک اس واقعہ کی تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ـ