دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںپہرہ، ٹریفک حادثے میں چار افراد جانبحق، چار زخمی

پہرہ، ٹریفک حادثے میں چار افراد جانبحق، چار زخمی

پہرہ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق پہرہ شہر کے ڈمن سیکشن میں واقع گاؤں بلوچوکان کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جانبحق چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ(ایرانشہر ) اور خاش(گواش،واش) کے درمیانی راستے میں دو گاڑیوں کے آپسی تصادم سے ایک بلوچ تیلکش، ایک بچی سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ زہرہ جنگی زہی ، 22 سالہ مجیب جنگی زہی ہے دونوں کا تعلق سرباز کیشکور سے اور دیگر جانب اور زخمی افراد کی شناخت کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 یہ حادثہ 14:50 کے قریب پہرہ (ایرانشہر) سے خاش کے محور پر پیش آیا اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے پہرہ کے خاتم الانبیاء اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز