تربت (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق سنگانی سر میں تیل اور گیس ڈپو میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا نقصان، کارپوریشن کی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالی ہے ـ

تفصیلات کے مطابق تربت سنگانی سر میں بورڈ کے نزدیک تیل اور گیس کی ایک دکان میں اچانک آگ لگی جس کی لپیٹ میں آکر پورا دکان جل گیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کے تیل اور گیس ضائع ہوگئے۔

 دکان میں لگنے والی آگ سے قرب و جوار میں دیگر دکانوں میں بھی آگ لگنے کا خطرہ پیدا ہوا تاہم میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی کی ہدایت پر چیف آفیسر شعیب ناصر کی زیر نگرانی حبیب جالب کی سربراہی میں فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھادی جس سے پورا ایریا بڑی تباہی سے بچ گیا۔