پہرہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ رات کو پہرہ کے علاقے نایگون کے گاؤں خیر آباد میں مسلح افراد نے چند بلوچ شہریوں پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ(ایرانشہر ) میں نامعلوم مسلح افراد نے چند لوگوں کی بھیڑ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے 18 سالہ محمد سرفرازی ولد دوست محمد جانبحق جبکہ ناظم رئیسی ولد بجار اور سعید سرفرازی ولد عزیز زخمی ہوگئے ۔ جو کہ تمام کا تعلق خیر آباد سے ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد ایک ایک گلی میں محمد اور اس کے ایک دوست سے جھگڑے کے بعد جن کا ذاتی جھگڑا تھا، ناظم اور سعید متحارب فریقوں کو الگ کرنے گئے تو مسلح افراد نے ان کی بھیڑ پر فائرنگ کی ۔ جس سے وہ محمد جانبحق جبکہ ان کے دو زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد کو گردن میں گولی لگی اور جانبحق ہوگئے، سعید کو ٹانگ میں گولی لگی اور اسے علاقہ مکین ایرانشہر لے گئے، اور ناظم کو کئی گولیاں ماری گئیں اور اس کی حالت بگڑنے اور ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ سے اسے کرمان کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔