{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو ایرانشہر کے گاؤں چاہ جمال میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر (پہرہ) نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ نوجوان 25 سالہ یاسین سہرابزہی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

 ذرائع کے مطابق منگل کی شام تقریباً ساڑھے 7 بجے، چاہ جمال میں یاسین کے دوستوں کے گھر پر پانچ نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بولا اور اسے چار گولیاں مار کر دیا قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو لے کر ایک پل کے نیچے پھینک دیا تاہم علاقے کی لوگوں کی کوششوں کے بعد اس کی لاش کو پل کے نیچے سے تلاش کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 تاہم اطلاع کے وقت تک حملہ آور کی شناخت اور مقصد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔