لاشار(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز شام کو لاشار کے علاقے گلشہر اسپکہ میں ایک گھر پر قابض ایرانی پولیس اور انٹلیجنس ایجنسی کے حملے اور فائرنگ کے بعد ایک بلوچ شہید ہوگیا جبکہ گھر میں موجود دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔
شہید ہونے والے بلوچ کی شناخت صابر برزکار ولد عزیز کے نام سے ہوئی جو کہ ایرانشہر کے علاقے چاہ جمال رہائشی بتایا گیا ہے ۔
کے رہنے والے کی شناخت کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اطلاع ملنے دونوں زخمی اور گرفتار شہریوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاشار شہر میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے صدیق نامی بلوچ گھر میں موجود افراد کو ڈاکو قرار دے کر ان پر فائرنگ کی جس سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
۔