{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

تربت(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق دس دسمبر کی رات تربت کے علاقے آپسر میں قابض پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر تین سگے بھائیوں احسان منظور، افضل منظور اور حامد منظور اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

فیملی نے اس کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ 10 دسمبر کو رات گئے فورس کی بھاری نفری نے منظور کے گھر کا گھیراؤ کرکے وہاں سے تینوں بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ان کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں دی جارہی۔

فیملی نے کمشنر مکران ڈویژن ڈپٹی کمشنر کیچ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ان لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے ۔