پیر, مئی 20, 2024

انٹرنشنل

تازہ ترین

راہول گاندھی معاملے کی پیروی کے لیے شراکت داروں سے رابطے میں ہیں: امریکہ

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کیس کی پیروی کر رہا ہے اور انہیں ہتک عزت کے مقدمے کے فیصلے پر جمعہ کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیئے جانے کے معاملے پر ہندوستانی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ" قانون کی حکمرانی اور عدالتی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کا سنگ بنیاد ہے، اور ہم ہندوستانی عدالتوں میں مسٹر گاندھی...

کابل میں لڑکیوں کی تعلیم میں سرگرم کارکن کو گرفتار کرلیا گیا: اقوام متحدہ

نیویارک ( ہمگام نیوز ) اقوام متحدہ نے آج منگل کو اعلان کیا کہ کابل میں طالبان حکام نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے والے ایک منصوبے کے بانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ’’ یوناما‘‘ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ "Pen Path " تنظیم کے سربراہ اورلڑکیوں کی تعلیم کے وکیل مطیع اللہ ویسا کو پیر کے روز کابل میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مشن نے ڈی فیکٹو حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مطیع اللہ ویسا کے ٹھکانے، اس کی گرفتاری کی وجوہات سے...

سعودی عرب ،بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے

الریاض ( ہمگام نیوز ) سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین سے بھری ایک بس پہلے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں...

امریکا،اسکول میں طلبا سمیت 6 افراد کو قتل کرنے والی لڑکی ٹرانس جینڈر نکلی

ٹینیسی ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک اسکول میں فائرنگ کر کے 3 کم سن طلبا سمیت 6 افراد کو قتل کرنے والی 28 سالہ لڑکی اوڈرے ہیل سے متعلق ہوشربا انکشافات سامئے آئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ کرنے والی قاتل لڑکی کو پولیس نے جوابی کارروائی میں مار دیا تھا۔ لڑکی کی شناخت 28 سالہ اوڈرے ہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوڈرے ہیل کے پاس اسکول کا مکمل نقشہ تھا جس پر سیکیورٹی سمیت...

افغانستان، وزارت خارجہ کے دفتر پر خود کش حملہ،6 افراد جاں بحق

کابل ( ہمگام نیوز ) افغانستان کے دارالحکومت میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر کے سیکیورٹی گیٹ پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔ ترجمان طالبان کے مطابق خود کش بمبار نہیں رکا تو سیکیورٹی اہلکار نے اس پر گولیاں چلادی دیں جس سے وہ زخمی ہوکر گر گیا اور اسی وقت خود کش دھماکا کردیا۔ خود کش حملے...