جمعه, اپریل 4, 2025

خبریں

تازہ ترین

” ایران کی مقبوضہ بلوچستان کی تقسیم کا منصوبہ، نئی آبادکاری اور چین کی معاشی حمایت” پر ایف بی ایم کا ایکس پر پروگرام...

شال(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ نے قابض ایران کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان کی تقسیم کاری سے لے کر چابہار، زاہدان سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بلوچ گدانوں پر قابض ایرانی آرمی اور دیگر اداروں کی جانب مسماری سے لے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں غیر بلوچوں کی آباد کاری تک اور چین کی بلوچستان میں بڑھتی ہوئی عفریت کو لے کر درج ذیل عنوان کے نام سے پروگرام کرے گا ۔ اس پروگرام مہمان خصوصی فری بلوچستان موومنٹ کے نائب صدر پروفیسر شہسوار بلوچ ہونگے ۔ عنوان: Iran's Division and Demographic engineering in Occupied Balochistan with...

تربت: تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

تربت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق تمپ کے علاقے کوھاڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے ۔ پولیس کے مطابق تمپ کے علاقہ کوھاڈ میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمیل ولد ملک داد اللہ سکنہ تمپ کوہاڈ کو ہلاک کردیا فائرنگ سے معراج عارف زخمی ہوگئے جنہیں تربت سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد مسلح افراد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ابھی تک ہلاکت کے اس واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگئے

تربت(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق شگر اللّٰہ ولد محمد علی زامرانی جنہیں رواں ہفتے شاہی تمپ تربت میں ان کے گھر سے جبری گمشدگی کا شکار کیا گیا تھا تھے ہفتے کی شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں اہل خانہ نے ان کے بازیابی کی تصدیق کی ہے، یاد رہے کہ ان کے اہل خانہ گذشتہ تین دنوں سے شہید فدا چوک پر قائم دھرنا گاہ میں ان کی بازیابی کے لیے احتجاج میں شامل تھے ۔

نہبندان میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے دو بلوچ شہید ہوگئے

نہبندان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات فراجا پولیس فورس نے نہبندان شہر میں واقع سہل آباد چوکی کے قریب ایک مسافر گاڑی پر بغیر کسی اطلاع کے براہ راست فائرنگ کی اور گاڑی میں سوار دو افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔  شہئد ہونے والے ان شہریوں کی شناخت 30 سالہ امیر محمودی (سنجرانی) ولد منصور اور 30 سالہ حسین سارانی راد 30سال ولد سید خان کے ناموں سے ہوئی دونوں کا تعلق سہل آباد نہبندان سے ہے۔  رپورٹ کے مطابق نہبندان شہر کے فراجا پولیس فورس نے چوکی کے قریب گھات لگا کر ان دو شہریوں کی گاڑی...

بلوچستان کے جامعات میں سیاسی قدغن، فکری نسل کُشی، ریاستی جبر ریاست کی نوآبادیاتی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے ۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ

شال(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی، ریاستی فسطائیت اور فکری استبداد کا ایک مکروہ حربہ ہے،جو بلوچ قوم کے شعوری ارتقا، نظریاتی بالیدگی اور فکری انفرادیت پر ایک کاری ضرب کے مترادف ہے۔ یہ اقدام درحقیقت ذہنی استعماریت اور فکری محکومی کی ایک گھناؤنی سازش ہے، جس کے ذریعے ریاستی مقتدرہ نوجوانوں کی فکری اُپج، شعوری خودمختاری اور فکری آزاد روی کو جڑ سے اکهاڑنا چاہتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی فکری تربیت، سماجی...