پیر, مئی 20, 2024

قومی

تازہ ترین

زاہدان اور خاش میں ایک بار پھر قابض ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرہ

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ نماز کے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ، زاہدان میں مکی مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد بلوچ عوام نے ایرانی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر قابض ایرانی حکومت ، فورسز اور آرمی کے خلاف نعرے لگائے. مظاہرین نے ہاتھوں میں بینزر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مرگ بر خامنہ ای، مرگ بر ڈیکٹیٹر اور دیگر نعرے درج تھے. بلوچ عوام کا یہ احتجاجی مظاہرہ مکی مسجد زاہدان سے شروع ہو کر زاہدان کے مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے مرکزی بازار پہنچ...

وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج کراچی سے شال منتقل کیا گیا

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )؛وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے آج کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سابق صدر فاضل جمیلی، عارف بلوچ سعید جان بلوچ ، رفیق بلوچ، ایچ آر سی پی کراچی کے کو آرڈینیٹر چیرمین اسد اقبال بٹ، وائس چیرمین قاضی خضر، کونسل ممبی سندھ سعیدبلوچ، کوآرڈینیٹر عبدالحئی ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے آرگنائزر بانک آمنہ بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر عبدالوہاب بلوچ، بالاچ، زاہد بگٹی، نور شاہ، سہیل بلوچ، عدیل بلوچ ظہیر نور، یاسر بلوچ و دیگر سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے وی بی ایم...

سبی میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر آئی ای ڈی بم دھماکہ

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔ نامعلوم مسلح افراد نے سبی کے علاقے تندوری میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم کو آئی ای ڈی سے ساتھ نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں پیدل گشت کررہے تھے۔واقعے میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ مزید تفتیش قانون نافذ کرنے والے ادارے کررہے ہیں۔  

پنجگور میں بیس دن بعد بھی نیٹ سروس بحال نہ سکا

  پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج بند ہونے کے باعث علاقہ مکین نیٹ سروس سے منقطع ہو گئے ہیں   بیس روز قبل پنجگور اور تربت کے درمیان نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے ریپٹر اسٹیشن کو نذر آتش کردیا تھا جس سے پنجگور کے پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن فون اور نیٹ سروس بند ہو گئے.   خیال ریے پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں.

شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے کانکن جاں بحق

  بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان بھیٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کان میں پھنسے 8 میں سے 4 کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا زرائع کے مطابق کان سے نکالنے والے چاروں کانکن کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا خیال رہے اس سے پہلے بھی بلوچستان میں کوئلے کی کان بھیٹنے سے کئی کانکن جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں.