اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مہرنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ نے آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مشن کے حکام سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے حکام نے انھیں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ میں تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سابق چیف مشن Mio Sato، جو پاکستان میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار...
اسلام آباد (ہمگام نیوز) بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جانب سے گزشتہ 52 دنوں سے ایک تحریک جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں تربت فدا چوک میں 13 دنوں تک دھرنہ جاری رہا، مطالبات پورے نہ ہونے کے سبب دھرنے کو ایک تحریک میں تبدیل کیا گیا اور تحریک کے دوسرے مرحلے میں 6 دسمبر کو تربت سے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے شال پھر اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا گیا۔
اس پورے دورانیے جہاں ایک طرف بلوچ و دیگر اقوام نے قافلے کا پرتپاک استقبال کرکے اس مزاحمتی کاروان کو مزید تقویت دی وہی ریاست...
کیچ (ہمگام نیوز ) ہوشاپ کے رہائشی استاد ناصر نے کہا ہے کہ اُسکے 17 سالہ بیٹے رازق ولد ناصر کو 8 دسمبر کی رات کو ہوشاپ ضلع کیچ کے بھرے بازار میں فورسز کے اہلکاروں نے اُٹھایا تھا ہم غریب لوگ ہیں ہمارا کسی بھی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میرے بیٹے کا بھی کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم اس امید پر بیھٹے تھے کہ اُسے رہا کیا جائے گا لیکن اُسے ابھی تک رہا نہیں کیاگیا اور وہ 8دسمبر سے لاپتہ ہے۔
کمشنرمکران اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے دردمندانہ اپیل...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) میں کہا کہ لاپتہ مطیع اللہ اور جمیل احمد کی تفصیلات اہلخانہ نے فراہم کردیں، ٹویٹ میں کہا گیا کہ حافظ مطیع اللہ اور جمیل احمد کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکےاہلخانہ نے وی بی ایم پی کوفراہم کردیں، اہلخانہ نےشکایت کی کہ حافظ مطیع اللہ پرکانی ولد شمس الحق کو 15 اگست2023میں ببری کانک سےاور جمیل احمد بادینی ولد عبدالسلام کو 22 اکتوبر2021میں سریاب روڑ کوئٹہ سے لاپتہ کیا۔
حافظ مطیع اللہ اور جمیل احمد...
اسلام آباد(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت کو 13 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا بلوچ طلبہ کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے وفاق سے آئندہ سماعت پر تمام مسنگ پرسنز کے گھر پہنچنے کی حتمی رپورٹ طلب کرلی۔
حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ بلوچ مسنگ اسٹوڈنٹس کی بازیابی کے لیے عدالتی مہلت میں 13 فروری تک توسیع کی جاتی ہے۔ وزیراعظم، سیکرٹری داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے...