سه شنبه, نوومبر 26, 2024

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

رات کو سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھا لینا مناسب ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ

لندن (ہمگام نیوز) رات کے کھانے کے لیے بہترین...

سراوان میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان...

دلگان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ہفتے کے روز...

انتونیو گوٹیرس کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی فیصلے کی مذمت

نیویارک (ہمگام نیوز)اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پیر...

بلوچ لانگ مارچ کی حمایت میں برطانوی پارلیمنٹ کے 9 ارکان نے قرار داد پر دستخط کردیئے

لندن (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے 9 ارکان نے بلوچ لانگ مارچ کی حمایت میں قرار داد پر دستخط کردیئے،تفصیلات کے مطابق 19 دسمبر 2023 کو پیش کی جانے والی قرارداد پر ایک آزاد رکن پارلیمنٹ بشمول لیبر پارٹی، سکاٹش نیشنل پارٹی اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے دستخط کیے ہیں، جس میں خواتین کی قیادت میں بلوچ لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔برطانیہ کے سابق شیڈو چانسلر آف ایکسیکر اور لیبر ایم پی، جان میکڈونل کی طرف سے پیش کردہ قرار دار کو اب...

اسلام آباد لانگ مارچ دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی ،بی وائی سی کراچی

کراچی (همگام نیوز )کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق بروز جمعہ 12 جنوری 2024 کو دوپہر 2 بجے بی وائی سی (کراچی) کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی لیاری 8 چوک سے ہوتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے پر اختام پزیر ہوگی۔   ترجمان نے کراچی کی غیور عوام سے درخواست کی ہے کہ ریلی میں شریک ہو کر انسانیت کے لیے آواز اٹھائیں۔ آواز اٹھائیں ان ماؤں بہنوں کے لئے جو اس وقت اسلام آباد کی ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں بیٹھی ہیں اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھا رہے...

بلوچ نسل کشی کے خلاف بی این ایم کا وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج

نیویارک (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ امریکن چیپٹر کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچستان میں جاری لانگ مارچ کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین میں بچے اور مختلف کمیونٹیز کے افراد شامل تھے جنھوں نے بلوچستان میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی۔ انھوں نے امریکن صدر جو بائیڈن سے بلوچ نسل کشی روکنے کے لیے مطالبہ کیا۔ بی ایس او کے سابق چیئرمین وحید بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا ہمارا مظاہرہ پاکستان کے بلوچستان میں ڈھائے جانے والے 75 سال سے...

کوہلو: بلوچ نسل کشی کیخلاف بی وئی سی کے کال پر احتجاج علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند

کوہلو ( ہمگام نیوز) اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے طور پر بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، آج پنجاب اور بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح ضلع کوہلو میں بھی بلوچ ایکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی بینک چوک سے برآمد ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک میں مظاہرے کی شکل اختیار کر گئے۔ ریلی میں سیاسی و سماجی کارکنان سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھے، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنماء میر نعمت...

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ تمپ دازن میں واقع کھیل کے میدان سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں حسن ولد آصف اور جاسم ولد محمد بخش کو لوگوں کے سامنے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے خلاف ورزی اور بلوچ نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دھرنا بھی جاری ہے، وہیں بلوچستان بھر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔